اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے سنگم کلب 2025 گالا میں شرکت کی۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے بطور مہمان خصوصی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زیڈونگ، سفارت کاروں اور کاروباری رہنمائوں نے شرکت کی ۔رانا احسان افضل نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین …
معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی سنگم کلب 2025 گالا میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے سنگم کلب 2025 گالا میں شرکت کی۔ جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے بطور مہمان خصوصی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زیڈونگ، سفارت کاروں اور کاروباری رہنمائوں نے شرکت کی ۔رانا احسان افضل نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین کی 20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے حالیہ چوتھے مکمل اجلاس نے اس کے آئندہ 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے ساتھ تعاون کے ایک نئے مرحلے کی راہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے اسے دونوں ممالک کے لیے تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ جدید کاری میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔معاون خصوصی نے پاکستان اور چین کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کلیدی شعبوں کا خاکہ پیش کیا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی اپ گریڈنگ شامل ہے۔
انہوں نے کنٹریکٹ فارمنگ کے ذریعے زرعی تعاون کے فروغ ، پاکستانی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ ،پاکستان کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو چین کی تکنیکی اختراع کے ساتھ ملا کر ڈیجیٹل اور گرین ٹرانزیشن کو اپنانا اور پاکستان کے سماجی ترقی کے ایجنڈے کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے غربت کے خاتمے اور گورننس ماڈل کو اپنانے پر روشنی ڈالی ۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ چین کی ماڈرنائزیشن کی مہم اکیلے چلنے کا سفر نہیں ہے بلکہ پاکستان جیسے شراکت داروں کو کھلی دعوت ہے۔گالا پاکستان اور چین کے درمیان یکجہتی اور دوستی کے نئے اظہار کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔








