خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لئے ہوتے ہیں، سیاست کو قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے،گورنر خیبر پختونخوا

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلح افواج کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہی صوبے کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا اس کے حوصلے اور عوام کی سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسلح افواج کے خلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہی صوبے کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، فوج کے عزائم پر سوال اٹھانا اس کے حوصلے اور عوام کی سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لئے ہوتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ضبط و تحمل اور قومی یکجہتی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست کو قومی سلامتی کے اداروں کو کمزور کرنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے، تمام سیاسی قوتوں کو دیرپا امن کے لئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا اصل فیصلہ عوام آئندہ انتخابات میں کریں گے۔