ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گوگل کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سے نہ صرف پاکستانی عوام کیلئے یہ مصنوعات سستی ہوں گی بلکہ ان کی برآمدی صنعت کی ترقی سے زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی، نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں با اختیار بنانے کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کرکے انہیں آئی شعبے میں ترقی کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے، ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے آئی ٹی شعبے کے تربیتی پروگرام جاری ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تربیتی پروگرامز سے نوجوانوں کی بین الاقوامی سروس انڈسٹری میں مسابقت میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوجوان باعزت روزگار میں خود کفیل ہو رہے ہیں،پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کیلئے مزید اقدامات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ملک میں آئی شعبے کی ترقی کیلئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔

 

مزید خبریں