اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہرمحمود اشرفی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالے سے جو گفتگو کی وہ قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے …
چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہرمحمود اشرفی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہرمحمود اشرفی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد کے حوالے سے جو گفتگو کی وہ قابلِ افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو اس طرح کی بات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عقل و شعور دینا چاہئے،کیا کبھی وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھیوں نے اس وقت بھی کوئی بات کی جب مساجد سے لاشوں کو اٹھایا جاتا تھا ؟ پاکستان میں 70فیصد دہشت گردی کے واقعات جمعہ کو ہوئے ، یہ مساجد کس کا ہدف تھیں؟
سیاسی مخالفت میں اِس انتہا تک نہ جائیں کہ جس سے ملک،قوم اور پاک فوج کاوقار مجروح ہو،اس طرح کی بیان بازی وزیراعلیٰ کے منصب کے شایان شان نہیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نفرت میں جو بات کی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس طرح کی گفتگو صرف دشمن کیلئے فائدہ مند ہے۔








