الیکشن کمیشن :پی ایس9 شکارپور۔IIIکے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں وصول کرنے کے لئے 25 نومبر آخری تاریخ مقرر

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پی ایس9 شکارپور۔IIIکے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں وصول کرنے کے لئے 25 نومبر 2025 آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون کے مطابق یہ سہولت سرکاری ملازمین، آرمی کےافسران/جوانوں،ان کی بیویوں اور بچوں کو بھی میسرہے جو رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں بشرطیکہ وہ عمومی طور …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پی ایس9 شکارپور۔IIIکے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں وصول کرنے کے لئے 25 نومبر 2025 آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون کے مطابق یہ سہولت سرکاری ملازمین، آرمی کےافسران/جوانوں،ان کی بیویوں اور بچوں کو بھی میسرہے جو رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اور ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں بشرطیکہ وہ عمومی طور پر ایسی جگہ پر رہائش پذیر ہوں جو کہ ان کے حلقہ انتخاب کے علاوہ ہو۔

اسی طرح افراد باہم معذوری بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں جو سفرکرنے کے قابل نہ ہوں اور ان کے پاس نادرا کی طرف سے جاری کردہ جسمانی معذوری کے لوگو والا قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔مزید وہ قیدی جو کسی جیل میں قید یاحراست میں ہوں وہ بھی پوسٹل بیلٹ کے استعمال کے حقدار ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اشخاص جن کو ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کی ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے تعینات کیا ہو بشمول پولیس اہلکاران جو ووٹ دینے کے اہل ہوں، ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تعیناتی کے 3 دن کے اندر پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔ترجمان کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی درخواست مقررہ فارم پر متعلقہ حلقہ انتخاب کے درجہ ذیل دفاتر میں جمع کرائیں۔

پوسٹل بیلٹ کا فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔وہ ووٹرجن کو پوسٹل بیلٹ جاری کیا جاتاہے، وہ پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ترجمان کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی درخواست ووٹر کے متعلقہ دفتر/محکمہ کی طرف سے تصدیق شدہ ہونی چاہئے تاکہ غیر مجاز افراد پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست نہ دے سکیں۔