راولپنڈی۔ 07 نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے لوک ورثہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں جاری سالانہ لوک میلے میں شرکت کی۔ یہ میلہ پاکستان کے ثقافتی ورثے، روایات اور تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس موقع پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔ مختلف علاقوں کی …
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے لوک ورثہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں جاری سالانہ لوک میلے میں شرکت کی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 07 نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے لوک ورثہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں جاری سالانہ لوک میلے میں شرکت کی۔ یہ میلہ پاکستان کے ثقافتی ورثے، روایات اور تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس موقع پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔ مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگا رنگ اسٹالز، موسیقی، رقص، ہنر مندی کے مظاہرے اور روایتی کھانوں کے اسٹالز سجائے گئے۔ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے ثقافتی رنگوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔
پنجاب کی نمائندگی کے لیے لگائے گئے اسٹال پر صوبے کی ثقافتی پہچان جھومر، گِدھا، روایتی دستکاری، چنری، بلوچی کڑھائی، مٹی کے برتن اور دیسی کھانوں نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ شازیہ رضوان نے پنجاب کے اسٹال کا دورہ کیا اور وہاں موجود ہنرمندوں اور فنکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنی قدیم روایات، مہمان نوازی اور فنون لطیفہ کے اعتبار سے ملک بھر میں ایک منفرد پہچان رکھتا ہے۔شازیہ رضوان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی میلے ہماری قومی شناخت اور یکجہتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف عوام کو تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ پاکستان کے تمام علاقوں کے درمیان بھائی چارے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ سال بھی اسی لوک میلے میں شریک ہوئی تھیں اور اس سال کے انعقاد کو مزید بہتر اور منظم قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ لوک ورثہ نے پاکستانی ثقافت کو محفوظ اور فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔میلے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اوپن ائیر میوزیکل نائٹ کے پروگرام کو خوب سراہا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ثقافتی میلوں سے عوام کو خوشگوار تفریح کے ساتھ اپنی ثقافت سے جڑنے کا موقع ملتا ہے۔








