نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاک-امریکہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بات چیت میں فلسطین اور وسیع مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور عرب اسلامی ممالک کی …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاک-امریکہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بات چیت میں فلسطین اور وسیع مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے امریکہ اور عرب اسلامی ممالک کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔