اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہےکہ ریلوےسکولز، ہسپتالوں اور ریسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ کے دوران ملازمین کے حقوق محفوظ رہیں گے،قازقستان نے چمن تک ریلوے ٹریک کے لیے گمشدہ حصہ بچھانے کی تیاری مکمل کر لی ہے،ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے رابطے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعہ کو گولڑہ ریلوے اسٹیشن میں شاندار تقریب …
ریلوےسکولز، ہسپتالوں اور ریسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ کے دوران ملازمین کے حقوق محفوظ رہیں گے،محمد حنیف عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہےکہ ریلوےسکولز، ہسپتالوں اور ریسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ کے دوران ملازمین کے حقوق محفوظ رہیں گے،قازقستان نے چمن تک ریلوے ٹریک کے لیے گمشدہ حصہ بچھانے کی تیاری مکمل کر لی ہے،ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے رابطے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعہ کو گولڑہ ریلوے اسٹیشن میں شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گولڑہ ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل ہوگئی ہے،وزیر ریلوے نے اپ گریڈڈ سٹیشن کا افتتاح کیا۔گولڑہ ریلوے اسٹیشن 1881 میں قائم ہوا، برصغیر کے ریلوے ورثے کا اہم تاریخی نشان ہےگولڑہ سٹیشن میں صدی پرانے درخت، تاریخی ریلوے سلیپرز اور نایاب سامانِ سفر موجود ہے۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے شرکاء سے خطاب میں ریلوے کی حالیہ اصلاحات پر روشنی ڈالی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ریلوے کی ڈیجیٹلائزیشن جاری ہے۔ایف ڈبلیو او اور پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سیف اینڈ اسمارٹ اسٹیشن، کیش لیس ٹکٹس اور مفت وائی فائی کا آغاز ہوچکا ہے۔فریٹ آن لائن سسٹم، وی بریجز، رابطہ ایپ اور 117 کال سینٹر جیسے اقدامات سے مسافروں کی سہولت میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر معلوماتی ڈیسک، ای اسکلیٹرز، سی آئی پی لاؤنجز اور معیاری خوراک کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
مختلف سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے آمدن میں اضافہ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ریلوے اسکولز، اسپتالوں اور ریسٹ ہاؤسز کی آؤٹ سورسنگ کے دوران ملازمین کے حقوق محفوظ رہیں گے۔ریلوے کی قیمتی اراضی کے شفاف نیلامی پلان سے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کی جائے گی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریجنل کنیکٹیوٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،آئی ٹی آئی ٹرین رواں سال کے آخر تک بحال کر دی جائے گی،قازقستان نے چمن تک ریلوے ٹریک کے لیے گمشدہ حصہ بچھانے کی تیاری مکمل کر لی،ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے رابطے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک دو ارب ڈالر کی لاگت سے کراچی تا روہڑی ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرے گا،نوکنڈی تا روہڑی ٹریک کی اپ گریڈیشن سے معدنیات کی بندرگاہوں تک ترسیل میں آسانی ہوگی۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو جدید اور صارف دوست ادارہ بنایا جا رہا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان ریلوے دنیا کے جدید ریلوے نیٹ ورکس کے برابر ہوگا۔محمد حنیف عباسی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران جعفر ایکسپریس کی گزرگاہ نے شرکاء کو محظوظ کر دیا، اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔اس موقع پر معزز مہمانوں اور وزراء نے گولڑہ ریلوے میوزیم اور تاریخی ریلوے سلیپرز کا معائنہ اور فوٹو گیلری کا دورہ کیا۔ انہوں نے گولڑہ اسٹیشن پر موجود قائداعظمؒ کے تاریخی سالون کا بھی دورہ کیا۔تقریب میں وفاقی وزراء، سینیٹرز، سفیروں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔








