اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رانا محمد قاسم نون اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رانا محمد قاسم نون اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے،
والدین خصوصاً والدہ کی شفقت انسان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہوتی ہے، والدہ کا بچھڑ جانا ایسا خلاء ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا، غم کی اس گھڑی میں رانا محمد قاسم نون اور اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔








