چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین کا سایہ انسان کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظیم رحمت ہوتا ہے، والدہ کی جدائی ایک …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ والدین کا سایہ انسان کے لئے اللہ تعالیٰ کی عظیم رحمت ہوتا ہے، والدہ کی جدائی ایک ایسا صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور یہ غم زندگی بھر دل میں رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا محمد قاسم نون اور ان کے اہلِخانہ اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں، پوری قوم ان کے غم میں شامل ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے رانا محمد قاسم نون کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس ساعت میں ان کے دل سوگوار خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر اور ہمت دے۔