مظفرگڑھ۔ 07 نومبر (اے پی پی):دسویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مقابلوں میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا۔پری پئیرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل 1 منٹ 30 سیکند 42 پوائنٹس میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔محمد رضا سعید 1 منٹ 32 سکینڈ 41 پوائنٹس میں ٹریک مکمل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔صاحبزادہ سلطان 1 منٹ 33 سیکنڈ 57 پوائنٹس میں ٹریک …
مظفرگڑھ،دسویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مقابلوں میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 07 نومبر (اے پی پی):دسویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مقابلوں میں فیصل شادی خیل نے میدان مار لیا۔پری پئیرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل 1 منٹ 30 سیکند 42 پوائنٹس میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔محمد رضا سعید 1 منٹ 32 سکینڈ 41 پوائنٹس میں ٹریک مکمل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔صاحبزادہ سلطان 1 منٹ 33 سیکنڈ 57 پوائنٹس میں ٹریک مکمل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔ نادر مگسی 1 منٹ 34 سیکنڈ 58 پوائنٹس میں کوالیفائنگ راؤنڈ کا ٹریک مکمل کر کے چوتھے نمبر پر ہیں۔
خواتین پری پئیرڈ کیٹیگری میں سلمی مروت 1 منٹ 57 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔دینا پٹیل 1 منٹ 58 سکینڈ میں ٹریک مکمل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔ سٹاک کیٹگری میں حسن علی مگسی 1 منٹ 43 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔سید آصف امام 1 منٹ 44 سکینڈ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد ریان خان 1 منٹ 45 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔قبل از ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔اور فلیگ آف کر کے پہلی گاڑی کو ٹریک پر روانہ کیا۔اس موقع پرعلاقوں سے شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔








