تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ ، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور ساؤتھ آفریقہ ون ڈے سیریز کے تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ بات ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل نے پاک افریقہ کرکٹ میچ کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کرنے پر کہی۔اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ، ایس پی لائلپور ڈویژن عابد ظفر،ایس پی …

فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):پاکستان اور ساؤتھ آفریقہ ون ڈے سیریز کے تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے موقع پر پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ بات ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل نے پاک افریقہ کرکٹ میچ کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کرنے پر کہی۔اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ، ایس پی لائلپور ڈویژن عابد ظفر،ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد، ڈی ایس پی سرکل فیکٹری ایریا عثمان اوردیگر سنیئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر اداروں سے بہترین کوآرڈینیشن رکھتے ہوئے سیکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کویقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور گردونواح ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور موبائلز گشت کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ٹیموں کے روٹ کی مؤثر سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں،ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور پارکنگ پلان پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنا یا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔کھلاڑیوں اور شائقین کو بھر پور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں