قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا کی مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے 70ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کی مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ہفتہ کو خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز ناردرن بائی پاس روڈ پشاور پر منعقد ہوئے جس میں سرمد شباب انٹرنیشنل کوچ صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن انجینئرسید شایان علی شاہ، …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے 70ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کی مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ہفتہ کو خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز ناردرن بائی پاس روڈ پشاور پر منعقد ہوئے جس میں سرمد شباب انٹرنیشنل کوچ صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن انجینئرسید شایان علی شاہ، محمد علی سیکرٹری جنرل، مراد علی سیکرٹری پشاور ڈویژن،سید طاہر شاہ اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی نثار احمد نے ٹرائلز لئے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کا انتخاب کیا.

جس کے مطابق منتخب ہونیوالی مینز ٹیم میں ساجد علی خان ،ہارون خان ،عمر فاروق ،ثناء اللہ ،جونیئر سائیکلسٹ میں عبیداللہ اورسعد شامل ہیں جبکہ خواتین کی ٹیم میں منتخب ہونیوالی کھلاڑیوں میں نمرہ، رانا،مہک جبکہ جونیئر کیٹیگری میں ثناءشامل ہیں ۔ٹیم کے آفیشلز میں نازیہ خان اور محمد علی کا انتخاب کیا گیا ہے۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی نثار احمد نے کہا کہ دونوں ٹیمیں پندرہ نومبر سے لاہور میں شروع ہونیوالی قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں جس کے لئے دونوں ٹیموں نے تیاری کا آغاز کررکھا ہے اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی قومی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید خبریں