اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60، 2025 کے ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلے ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔دنیا بھر سے بڑی تعداد میں جونیئر ٹینس کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کی جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، …
حمزہ اور ابوبکر نے آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60، 2025 کے ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ مقابلے ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔دنیا بھر سے بڑی تعداد میں جونیئر ٹینس کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت کی جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ، چیک جمہوریہ، نیپال اور میزبان ملک پاکستان کے کھلاڑی شامل تھے۔منز سنگلز ڈبلز فائنل میں حمزہ اور ابوبکر نے پاکستان کے میکائیل علی بیگ اور لتھوانیا کے کرسٹیجوناس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 سے شکست دے کر آئی ٹی ایف پاکستان جے-60 ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔
حمزہ اور ابوبکر نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور آئندہ سنگلز فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے بھی کھلاڑیوں کو اس بہترین کامیابی پر مبارکباد دی۔گرلز سنگلز فائنل میں سعودی عرب کی ہانیہ امان منہاس نے روس کی ورورا روبٹسووا کو 1-6، 1-6 سے شکست دے کر آئی ٹی ایف جے-60 سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔گرلز ڈبلز فائنل میں سعودی عرب کی ہانیہ امان منہاس اور ترکیہ کی اکرن لال نے ترکیہ کی دینیز چاکل اور سیرفی پلین ساری کو 4-6، 0-6 سے ہرایا اور آئی ٹی ایف جے-60 ڈبلز ٹائٹل حاصل کیا۔بوائز سنگلز فائنل پاکستان کے حمزہ رومان اور میکائیل علی بیگ کے درمیان کل اتوار کو دوپہر 12 بجے کھیلا جائے گا۔








