فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):مایہ ناز جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمن کوئنٹن ڈی کاک ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز فیصل آباد میں پاکستان کے خلاف سیریزکے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کھیلتے 53 رنزبنا کر حاصل کیا،انہوں نے کیریئر کی 157 ویں اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں …
کونٹن ڈی کاک ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):مایہ ناز جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمن کوئنٹن ڈی کاک ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز فیصل آباد میں پاکستان کے خلاف سیریزکے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کھیلتے 53 رنزبنا کر حاصل کیا،انہوں نے کیریئر کی 157 ویں اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کا سب سے بہترین سکور 178 رنز ہے۔
انہوں نے یہ اعزاز 22 سنچریوں اور 33 نصف سنچریاں بنا کر حاصل کیا ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے ہی ہاشم آملہ کے پاس ہے۔ انہوں نے 153 میچز کی 150 اننگزکھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔








