اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں مصر کی فاطمہ غانم کی شاندار کارکردگی ،سیمی فائنل میں رسائی، کانسی کا تمغہ یقینی

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):مصر کی جوڈو کھلاڑی فاطمہ غانم نے ریاض 2025 کے اسلامک سالڈیرٹی گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر اپنے ملک کے لیے پہلا میڈل حاصل کر لیا ۔فاطمہ غانم نے 63 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں نائیجر کی راہینا مودی کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، جس کے بعد وہ کم از کم کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں …

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):مصر کی جوڈو کھلاڑی فاطمہ غانم نے ریاض 2025 کے اسلامک سالڈیرٹی گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر اپنے ملک کے لیے پہلا میڈل حاصل کر لیا ۔فاطمہ غانم نے 63 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں نائیجر کی راہینا مودی کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، جس کے بعد وہ کم از کم کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی مصر کا مجموعی میڈل ریکارڈ 146 تک پہنچ گیا ہے اور فاطمہ غانم نے اس ٹورنامنٹ میں مصر کے پہلے میڈل کی ضمانت دی ہے۔یاد رہے کہ مصر اس ٹورنامنٹ میں اپنی تاریخ میں چوتھی بار حصہ لے رہا ہے اور اس کی ٹیم میں 96 کھلاڑی شامل ہیں جو 16 مختلف کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں