نیویارک۔9نومبر (اے پی پی):بھارت کے دو انتہائی مطلوب گینگسٹر بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔اردو نیوز کے مطابق این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں ہریانہ اور پنجاب کے سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وینکاٹیش گرگ کو جارجیا اور بھانو رانا کو امریکا سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے …
بشنوئی گینگ کے رکن سمیت دو مطلوب بھارتی گینگسٹر جارجیا اور امریکا سے گرفتار

مزید خبریں
نیویارک۔9نومبر (اے پی پی):بھارت کے دو انتہائی مطلوب گینگسٹر بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔اردو نیوز کے مطابق این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں ہریانہ اور پنجاب کے سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وینکاٹیش گرگ کو جارجیا اور بھانو رانا کو امریکا سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے اور دونوں کو جلد ہی بھارت لایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت بھارت سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد کینگسٹر ملک سے باہر ہیں جہاں سے وہ اپنے گینگز چلا رہے ہیں اور نئے لوگوں کو بھی بھرتی کر رہے ہیں۔وینکاٹیش گرگ اور بھانو رانا کی گرفتاری کے لیے ہونے والی کارروائی سے دونوں گینگسٹرز کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔وینکاٹیش گرگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق ہریانہ کے علاقے نایان گڑھ سے ہے اور وہ جارجیا میں مقیم تھا۔
وہ ہریانہ راجستھان، دہلی اور دوسری شمالی ریاستوں سے نوجوانوں کو اپنے گینگ میں شامل کرنے پر بھی کام کر رہا تھا۔وینکاٹیش گرگ بیرون ملک موجود کپل ساگوان کے ساتھ مل کر بھتہ وصول کرنے والے ایک گینگ چلا رہا تھا۔اسی طرح دوسرے گرفتار کیے گئے شخص بھانو رانا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بشنوئی گینگ کے لیے کام کر رہے تھے اور کچھ عرصے سے خاموشی کے ساتھ امریکہ میں رہائش پذیر تھے۔
ان کا تعلق کرنال کے علاقے سے ہے اور وہ طویل عرصے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہیں اور ان کے خلاف بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ان کا کریمنل نیٹ ورک ہریانہ، پنجاب اور دہلی تک پھیلا ہوا ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بشنوئی گینگ کافی عرصے سے سرگرم عمل ہے جس کو لارنس بشنوئی چلاتے ہیں جو اس وقت جیل میں ہیں اور وہیں سے ہی گینگ کو چلا رہے ہیں۔
اس گینگ پر پنجابی گلوکار اور سیاست دان سدھو موسے والا، ریاسست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے علاوہ اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دینے اور گھر پر فائرنگ کے الزامات بھی ہیں۔








