پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مونگ کوک۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کپتان عباس آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اتوار کو مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کویت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔ گرین شرٹس نے مقررہ 6 اوورز میں …

مونگ کوک۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کپتان عباس آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اتوار کو مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کویت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔ گرین شرٹس نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

عباس آفریدی نے طوفانی بیٹنگ کی اور 11 گیندوں پر 52 رنز بنائے جن میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ عبدالصمد نے 13 گیندوں پر 42 جبکہ خواجہ نافع نے صرف 6 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کویت کے میٹ بھوسار واحد نمایاں باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 5.1 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عدنان ادریس نے 8 گیندوں پر 30 اور میٹ بھوسار نے 12 گیندوں پر 33 رنز بنائے تاہم باقی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 3 جبکہ محمد شہزاد، عباس آفریدی اور عبدالصمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں