نئی دہلی ۔10نومبر (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت دہلی میں درجنوں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شہر میں پھیلی ہوئی زہریلی ہوا پر حکومتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔برطانوی خبر رساں ادارےرائٹرز کے مطابق یہ احتجاج اتوار کو ایسے وقت میں ہوا ہے جب انتہائی چھوٹے خطرناک ذرات پر مشتمل گھنی دھند نے انڈین دارالحکومت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔احتجاج میں شامل والدین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے …
بھارت، دہلی میں زہریلی ہوا کے خلاف احتجاج

مزید خبریں
جون 17, 2026
نئی دہلی ۔10نومبر (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت دہلی میں درجنوں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے شہر میں پھیلی ہوئی زہریلی ہوا پر حکومتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔برطانوی خبر رساں ادارےرائٹرز کے مطابق یہ احتجاج اتوار کو ایسے وقت میں ہوا ہے جب انتہائی چھوٹے خطرناک ذرات پر مشتمل گھنی دھند نے انڈین دارالحکومت کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔احتجاج میں شامل والدین اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائے تھے جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
ایک پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ مجھے سانس لینا یاد آتا ہے۔مظاہرین مشہور جنگی یادگار انڈیا گیٹ کے قریب جہاں مظاہرین جمع ہوئے تھے۔ اس مقام کے آس پاس زہریلے ذرات پی ایم 2.5 کی سطح عالمی ادارۂ صحت کی تجویز کردہ یومیہ زیادہ سے زیادہ حد سے 13 گنا زیادہ تھی۔








