سیئول ۔10نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جنوب مغربی سمندر میں ایک چینی ماہی گیر کشتی کے الٹنے سے دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ نو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔شنہوا یہ واقعہ پیر کی صبح اچونگ جزیرےکے قریب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق 99 ٹن وزنی کشتی اچانک الٹ گئی۔ کشتی پر سوار کل 11 ارکان میں سے دو کو قریب سے گزرنے والے ایک کارگو جہاز نے زندہ …
جنوبی کوریا کے سمندر میں چینی ماہی گیر کشتی الٹ گئی، 2 افراد کو بچا لیا گیا، 9 لاپتہ

مزید خبریں
جون 17, 2026
سیئول ۔10نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جنوب مغربی سمندر میں ایک چینی ماہی گیر کشتی کے الٹنے سے دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ نو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔شنہوا یہ واقعہ پیر کی صبح اچونگ جزیرےکے قریب پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق 99 ٹن وزنی کشتی اچانک الٹ گئی۔ کشتی پر سوار کل 11 ارکان میں سے دو کو قریب سے گزرنے والے ایک کارگو جہاز نے زندہ بچا لیا، تاہم باقی 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔
جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ پر چار گشتی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔








