چین کا امریکی بحری جہازوں پر خصوصی پورٹ فیس ایک سال کے لئے معطل کرنے کا اعلان

بیجنگ۔10نومبر (اے پی پی):چین نے امریکی کاروباری اداروں، تنظیموں اور افراد کے زیر ملکیت یا چلنے والے بحری جہازوں کے لئے خصوصی پورٹ فیس ایک سال کے لئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے پیر کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی پورٹ فیس کی معطلی کا نفاذ دوپہر ایک بج کر ایک منٹ پر ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ …

بیجنگ۔10نومبر (اے پی پی):چین نے امریکی کاروباری اداروں، تنظیموں اور افراد کے زیر ملکیت یا چلنے والے بحری جہازوں کے لئے خصوصی پورٹ فیس ایک سال کے لئے معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ نے پیر کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی پورٹ فیس کی معطلی کا نفاذ دوپہر ایک بج کر ایک منٹ پر ہو گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزارت نے اپنی تحقیقات کو ایک سال کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا کہ کس طرح امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات چین کے جہاز رانی اور جہاز سازی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو متاثر کرتی ہیں۔وزارت نے کہا کہ یہ اقدامات حال ہی میں ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے چین امریکا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے دوران طے پانے والے اتفاقِ رائے کے مطابق کئےگئے ہیں۔

 

مزید خبریں