جنگ بندی کے بعد غزہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک فراہم کی گئی ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔11نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران اقوامِ متحدہ اور اس کے شراکت دار اداروں نے 10 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک فراہم کی ہے۔ شنہوا کے مطابق جنرل ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ …

اقوام متحدہ ۔11نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران اقوامِ متحدہ اور اس کے شراکت دار اداروں نے 10 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک فراہم کی ہے۔

شنہوا کے مطابق جنرل ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ہم انسانی جانیں بچانے کے ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ان کے مطابق غزہ میں غذائیت کے مراکز دوبارہ کھول دیے گئے، اسپتالوں میں مریضوں کا علاج جاری ہے، سڑکوں کی صفائی اور ٹیکہ کاری کی مہم دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانی کی لائنوں کی مرمت، سردیوں کے کپڑوں اور کمبلوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و نفسیاتی معاونت کی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ رکاوٹیں ابھی بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سرخ فیتے کی مشکلات دور کرنے، مزید گزرگاہیں کھولنے، انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور سکیورٹی خدشات پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں