جدہ ۔11نومبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی حج کانفرنس اور نمائش کا پانچواں ایڈیشن سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے جس میں دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ممالک سرکردہ ماہرین شریک ہیں۔ کانفرنس کا موضوع "مکہ مکرمہ سے دنیا تک"رکھا گیا ہے ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس و نمائش کے لئے’’ پلگرمز …
پانچویں حج کانفرنس اور نمائش جدہ میں جاری ، 150 ممالک کے ماہرین شریک
جدہ ۔11نومبر (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر سرپرستی حج کانفرنس اور نمائش کا پانچواں ایڈیشن سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ہے جس میں دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ممالک سرکردہ ماہرین شریک ہیں۔ کانفرنس کا موضوع "مکہ مکرمہ سے دنیا تک”رکھا گیا ہے ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس و نمائش کے لئے’’ پلگرمز ایکسپیرئنس پروگرام‘‘نے تعاون کیا ہے اور یہ سعودی وژن 2030 کے تحت اقدامات میں سے ایک ہے۔ کانفرنس اور نمائش کے پہلے دن کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز (دراہ) کے زیر اہتمام حج کی تاریخ اور مقامات مقدسہ فورم کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سعودی وزرا ، اعلیٰ حکام، اسلامی ممالک کے نمائندوں اور حج امور کے دفاتر کے سربراہان نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز خادم حرمین شریفین کے خطاب سے ہوا جو ان کی طرف سے مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے پیش کیا ۔ خادم حرمین شریفین نے اپنے خطاب میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز کی طرف سےحرمین شریفین کی خدمت کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نےاپنے خطاب میں حجاج اور زائرین کے لئے خدمات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا کہ یہ کانفرنس وژن 2030 کے مطابق حج کی خدمات کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے دانشمندانہ قیادت کی حمایت اور مملکت کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، جس سے عازمین کے لئے ایک بھرپور روحانی تجربہ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
نہوں نے مزید بتایا کہ کہ 60 فیصد سے زائد زائرین کے لیے بنیادی معاہدوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، جبکہ مقدس مقامات کی 50 فیصد تیاریاں مکمل ہیں اور امید ہے کہ یکم ذی القعدہ تک مکمل طور پر تیار ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ’’نسک ‘‘ایپ کے صارفین کی تعداد 40 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اس موقع پر حجاج کے لیے ٹیکنالوجی، آپریشنز اور سروس کے معیار میں تعاون کو بڑھانے کی غرض سے متعلقہ اداروں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔ کانفرنس اور نمائش 12 نومبر تک جاری رہے گی جس میں 150 سے زائد ممالک کے سرکردہ ماہرین اور مقررین 143 سے زیادہ ڈائیلاگ سیشنز اور ورکشاپس میں شریک ہوں گے۔








