آسٹریلیا ، ٹرک اور گاڑی میں تصادم سے3 افراد ہلاک

کینبرا۔11نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے علاقے سٹون لی میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم سے ایک نوجوان اور 2 بچے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق وکٹوریہ پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر اسٹون لی میں پیش آیا جس کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،حادثے …

کینبرا۔11نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے علاقے سٹون لی میں ٹرک اور گاڑی میں تصادم سے ایک نوجوان اور 2 بچے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق وکٹوریہ پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح تقریباً 9 بج کر 30 منٹ پر اسٹون لی میں پیش آیا جس کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،حادثے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار ایک اور بالغ شخص زخمی حالت میں پھنس گیا،جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں