بیروت ۔12نومبر (اے پی پی):لبنان نے لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کو تقریباً10 سال قید کے بعدضمانت پر رہا کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق وکیل لارینٹ بیون نے بتایا کہ قذافی کی 900,000 ڈالر کے زرِ ضمانت کی ادائیگی کے چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ہے، وہ اب آزاد ہیں۔ 49 سالہ قذافی پر 1978 میں لیبیا میں لبنانی شیعہ عالم موسیٰ الصدر …
لبنان نے ہانیبال قذافی کو 10 سال قید کے بعدضمانت پر رہا کر دیا
بیروت ۔12نومبر (اے پی پی):لبنان نے لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کو تقریباً10 سال قید کے بعدضمانت پر رہا کر دیا۔اے ایف پی کے مطابق وکیل لارینٹ بیون نے بتایا کہ قذافی کی 900,000 ڈالر کے زرِ ضمانت کی ادائیگی کے چند گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ہے، وہ اب آزاد ہیں۔
49 سالہ قذافی پر 1978 میں لیبیا میں لبنانی شیعہ عالم موسیٰ الصدر کی گمشدگی کے بارے میں معلومات روکنے کا الزام تھا لیکن ان پر کبھی مقدمہ نہیں چلایا گیا۔الصدر کی گمشدگی کے وقت ان کی عمر دو سال تھی۔اکتوبر میں ایک جج نے 11 ملین ڈالر کے عوض قذافی کی رہائی کا حکم دیا تھا جو گذشتہ ہفتے ان کی دفاعی ٹیم کی اپیل کے بعد کم کر کے 900,000 ڈالر کر دی گئی تھی۔








