پُر امن جوہری معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں ، ایران

ابوظہبی ۔12نومبر (اے پی پی):ایرا ن نے کہا ہے کہ ہم ایک پُر امن جوہری معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں ۔العربیہ کے مطابق نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کا کہنا ہے کہ ایران ایک پُر امن جوہری معاہدے کے حصول کا خواہاں ہے۔خطیب زادہ نےابوظبی اسٹریٹجک فورم کے 12 ویں ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری ہتھیار نہیں چاہتے اور دنیا کو یقین دہانی کرانے …

ابوظہبی ۔12نومبر (اے پی پی):ایرا ن نے کہا ہے کہ ہم ایک پُر امن جوہری معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں ۔العربیہ کے مطابق نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کا کہنا ہے کہ ایران ایک پُر امن جوہری معاہدے کے حصول کا خواہاں ہے۔خطیب زادہ نےابوظبی اسٹریٹجک فورم کے 12 ویں ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری ہتھیار نہیں چاہتے اور دنیا کو یقین دہانی کرانے کے لیے تیار ہیں”۔ انھوں نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ جوہری پروگرام پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو گا۔

نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہایران کوامریکا کی جانب سے تیسرے فریق کے ذریعے متضاد پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں، تاہم اگر کبھی دونوں جانب کے مفاد کا معاہدہ ممکن ہوا تو ایران اسے زیر غور لا سکتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران نے پابندیاں ختم کرنے کی درخواست کی ہے اور وہ اس موضوع پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔