میں خود کو سعودی سمجھتا ہوں اور اس ملک کی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں ،کرسٹیانو رونالڈو

ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں رہنے کے فیصلے پر پختہ یقین رکھتے ہیں کیونکہ انھیں اس ملک کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔العربیہ کے مطابق ریاض میں منعقدہ “ٹوریس 2025” فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا "میں خود کو سعودی سمجھتا ہوں اور مختلف شعبوں میں مدد کرنے کی کوشش کر …

ریاض ۔12نومبر (اے پی پی):پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں رہنے کے فیصلے پر پختہ یقین رکھتے ہیں کیونکہ انھیں اس ملک کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔العربیہ کے مطابق ریاض میں منعقدہ “ٹوریس 2025” فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا "میں خود کو سعودی سمجھتا ہوں اور مختلف شعبوں میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ میرا ریاض آنے کا فیصلہ درست تھا۔رونالڈو نے العُلا شہر اور بحیرہِ احمر منصوبے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں اور انہیں مملکت کی ترقیاتی صلاحیت اور عزم پر مکمل یقین ہے۔

رونالڈو نے اس سے قبل جون 2024 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا بقیہ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق سعودی عرب ایک بہترین ملک ہے جہاں امن و سکون کی فضا ہے۔

مزید خبریں