وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی وانا کیڈٹ کالج حملے کی مذمت

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وانا کیڈٹ کالج حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر کی طرف سے کیڈٹ کالج وانا پر کیے گئے بزدلانہ حملے کو سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا،کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کامیابی …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وانا کیڈٹ کالج حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم دشمن عناصر کی طرف سے کیڈٹ کالج وانا پر کیے گئے بزدلانہ حملے کو سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا،کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے پاک فوج کی صلاحیتوں اور حکومت کے عزم کو یکساں طور پر نمایاں کیا ہے، سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام 650 طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کیا جب کہ آپریشن کے دوران متعدد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا،دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لیے عسکری و سول ادارے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا، ملک کی حفاظت کی خاطر سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔