ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینیوفیکچررایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 42716یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30625یونٹس کے مقابلہ میں 39فیصدزیادہ ہے ،اکتوبرمیں ملک میں کاروں کے 13493یونٹس کی فروخت ہوئی جوستمبرکے 12096یونٹس کے مقابلہ میں 12فیصد اورگزشتہ …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر39فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینیوفیکچررایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 42716یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30625یونٹس کے مقابلہ میں 39فیصدزیادہ ہے ،اکتوبرمیں ملک میں کاروں کے 13493یونٹس کی فروخت ہوئی جوستمبرکے 12096یونٹس کے مقابلہ میں 12فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 10557یونٹس کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں 1300سی سی اوراس سے زیادہ پاورکے 22971یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13584یونٹس کے مقابلہ میں 69فیصدزیادہ ہے، اکتوبرمیں 1300سی سی اوراس سے زیادہ پاورکے7529یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی جوستمبرکے 6224یونٹس کے مقابلہ میں 21فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 3997یونٹس کے مقابلہ میں 88فیصدزیادہ ہے،اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ایک ہزارسی سی کے 1733یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1366یونٹس کے مقابلہ میں 27فیصدزیادہ ہے، اکتوبرمیں ں ایک ہزارسی سی کے 517یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی جوستمبرکے 433یونٹس کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اکتوبرکے 569یونٹس کے مقابلہ میں 9فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ایک ہزار سی سی اوراسے کم پاورکے 18012یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 15675یونٹس کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے، اکتوبرمیں ایک ہزارسی سی سے کم پاور کے 5447یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اکتوبرکے 5991یونٹس کے مقابلہ میں 9فیصدکم ہے۔