اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس اور کیڈیٹ کالج وانا پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان وزارت ہائوسنگ کے مطابق وزیر ہاؤسنگ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس اور کیڈیٹ کالج وانا پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس اور کیڈیٹ کالج وانا پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان وزارت ہائوسنگ کے مطابق وزیر ہاؤسنگ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے یہ واقعات قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور وانا کیڈیٹ کالج پر حملے افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔
ریاض حسین پیرزادہ نے سیکیورٹی اداروں کے پیشہ وارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی سے کیڈیٹ کالج وانا میں 650 افراد کی زندگیاں محفوظ رہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کی یکجہتی اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی عزم ہی ملک میں دیرپا امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔وزیر ہاؤسنگ نے حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ حملوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔








