چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےفلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے فلسطین، روانڈا اور الجیریا کے پارلیمانی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےفلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے فلسطین، روانڈا اور الجیریا کے پارلیمانی رہنماؤں کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت پر تمام پارلیمانی وفود سے اظہارِ تشکرکیاہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔آئی ایس سی دنیا کے پارلیمانی رہنماؤں کو تجربات کے تبادلے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں فلسطینی اسپیکر روحی فتوح نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں قابلِ مذمت ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔فلسطینی وفد نے پاکستان کی حکومت، پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا روانڈا کے سینیٹ کے صدرنے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات باعثِ فخر ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے ادارہ جاتی تعاون اور کثیرالجہتی روابط کے فروغ پر زور دیا۔روانڈا کے وفد نے دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہارکیا۔الجیریا کے پارلیمانی رکن سعد اراؤس نے بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی اہم قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے الجیریا کی شرکت کو بین الپارلیمانی تعاون اور علاقائی یکجہتی کے عزم کا مظہر قرار دیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کانفرنس امن، سلامتی اور ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل میں مددگار ثابت ہوگی۔عالمی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرنے والوں میں ایران، گوئٹے مالا کے سابق صدر اور مالدیپ کے پارلیمانی نمائندے بھی شامل ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے ایرانی وفد کی شرکت کو اہم قرار دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی پاکستان و ایران کا مشترکہ وژن ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مالدیپ کے وفد کا بھی شکریہ ادا کیا۔