ماسکو۔12نومبر (اے پی پی):روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بدھ کو قازان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل فیسٹیول آف نیشنل کلچرز روس۔ایسٹ (اورینٹل بازاران قازان) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی مستقبل میں گہرے اقتصادی تعلقات کی بنیاد کا …
پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی کی روس میں انٹرنیشنل فیسٹیول آف نیشنل کلچرز کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
ماسکو۔12نومبر (اے پی پی):روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بدھ کو قازان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل فیسٹیول آف نیشنل کلچرز روس۔ایسٹ (اورینٹل بازاران قازان) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی مستقبل میں گہرے اقتصادی تعلقات کی بنیاد کا کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تاتارستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے بے تاب ہے، جو ایک متحرک نوجوان افرادی قوت اور پرکشش صارفی منڈی کی پیشکش کرتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور علم کے تبادلے کیلئے حوصلہ افزا امکانات موجود ہیں۔فیسٹیول میں فنکاروں اور سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ 30 اسلامی ممالک سمیت 40 ممالک کے سرکاری اداروں اور قومی ثقافتی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔








