اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور قابل افسوس دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ جمعرات کو وانا کیڈٹ کالج حملے پر جاری ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حملے کا مقصد انتشار پھیلانا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا، کیڈٹ …
وفاقی وزیر توانائی کی وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور قابل افسوس دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
جمعرات کو وانا کیڈٹ کالج حملے پر جاری ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حملے کا مقصد انتشار پھیلانا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا، کیڈٹ کالج پر حملہ اے پی ایس پشاور پر حملے کی یاد تازہ کرتا ہے، بروقت کارروائی سے سینکڑوں جانوں کو بچانے پر سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرتے رہیں گے، پاکستان کو پر امن اور دہشت گردی سے پاک بنانے کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کا شکریہ۔








