اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے اسلام آباد آئی ٹی پارک جنوری 2026 اور کراچی آئی ٹی پارک 2027 میں مکمل ہوگا،اس سے 20ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے ایوان کو بتایا کہ 8 نیشنل انکیوبیشن سنٹرز میں 31.6 ملین روپے کی …
اسلام آباد آئی ٹی پارک جنوری 2026 اور کراچی آئی ٹی پارک 2027 میں مکمل ہوگا ۔سبین غوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے اسلام آباد آئی ٹی پارک جنوری 2026 اور کراچی آئی ٹی پارک 2027 میں مکمل ہوگا،اس سے 20ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے ایوان کو بتایا کہ 8 نیشنل انکیوبیشن سنٹرز میں 31.6 ملین روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے،11سو گریجویٹ پاس آئوٹ ہوچکے ہیں،2ہزار سٹارٹ اپس کا آغاز شامل ہے اس میں 35فیصد خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے ویمن ٹیکنالوجی پارک باغ آزادکشمیر میں مکمل ہوچکا ہے اس کا افتتاح ہونا ہے،دوسرا اسلام آباد میں ابتدائی مراحل میں ہے اس کے لئے جگہ کا سروے کیاجارہا ہے۔شرمیلا فاروقی کے سوال کے جواب میں سبین غوری نے بتایا کہ گلوبل سائبر سکیورٹی انڈکس میں پاکستان نمایاں مقام پر ہے،ڈیجیٹل سکلز بڑھا رہے ہیں،فائیو جی کے رولز اور پالیسی بنی ہے،
چیزیں بہتر ہورہی ہیں،پاکستان میں موافق حالات نہیں،سائبر سکیورٹی ایشوز ہیں،سرحدوں کے حالات سب کے سامنے ہیں،ایک سال تک بہت سی چیزوں میں مزید بہتری دیکھنے کو ملے گی۔اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارکس کام مکمل جنوری میں آپریشنل ہو جائے گا،ساڑھے 7 ہزار جابز دستیاب ہوں گی،60 ملین ڈالر برآمدات،کراچی پارک سے 13 ہزار ملازمتیں مہیا اور 90ملین ڈالر کی برآمدات کی توقع ہے۔
کوریا کا بینک اس میں شراکت دار ہے،اس کی نیلامی مکمل ہوگئی ہے، 2027 میں یہ آئی ٹی پارک کراچی بھی مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا تعلق وزارت آئی ٹی سے نہیں ہے۔








