آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہا ڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد (خصوصاً صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد (خصوصاً صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی07، سکردومنفی06، گلگت ،زیارت منفی 03،قلات منفی02،کوئٹہ اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں