وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا پر خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا پر خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور تمام طلبا و ٹیچرز کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ آور خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے تمام طلبا و ٹیچرز کو ریسکیو کرنے پر پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیڈٹ کالج وانا پر خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے اور تمام طلبا و ٹیچرز کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ آور خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے تمام طلبا و ٹیچرز کو ریسکیو کرنے پر پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بروقت کارروائی پر پاک فوج کے آپریشنل کمانڈر اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،تمام طلباء اور ٹیچرز کی زندگیاں بچانے والے بہادر سپوتوں کو سلام،طلباء اور ٹیچرز کی زندگیاں بچانے والے جری سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔