اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ جنک فوڈ، سافٹ ڈرنکس اور پروسیسڈ فوڈ ذیابیطس کے پھیلائو کا سبب ہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے، ہر فرد کو اپنی صحت کا خود خیال رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا عالمی دن دنیا بھر …
جنک فوڈ، سافٹ ڈرنکس اور پروسیسڈ فوڈ ذیابیطس کے پھیلائو کا سبب ہیں، وفاقی وزیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ جنک فوڈ، سافٹ ڈرنکس اور پروسیسڈ فوڈ ذیابیطس کے پھیلائو کا سبب ہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے، ہر فرد کو اپنی صحت کا خود خیال رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے، ذیابیطس دنیا کی بڑی بیماریوں کی جڑ ہے، اگر ذیابیطس پر قابو پا لیا جائے تو دیگر بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے طرز زندگی میں تبدیلی ضروری ہے، ہر پاکستانی کو اپنی صحت کیلئے طرز زندگی بہتر بنانا ہوگا، ورزش ،متوازن غذا اور نیند کے اوقات کا خیال رکھنا لازمی ہے، ہمیں مضر صحت خوراک اور نقصان دہ عادات کو ترک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت احتیاط نہیں کرا سکتی، یہ ذمہ داری ہر شہری کو خود نبھانی ہوگی، اپنی صحت کا خیال رکھنا نہ صرف سماجی بلکہ دینی فریضہ بھی ہے، ذیابیطس کے مریض طرز زندگی میں تبدیلی لا کر مرض پر قابو پا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوائوں پر انحصار کے بجائے اپنی عادات درست کرنا ضروری ہے۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ذیابیطس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔








