چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا سری لنکن کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر خوشی کا اظہار

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم یوتھ افیئرز ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے،اللہ کے فضل و کرم سے …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم یوتھ افیئرز ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے،اللہ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں اپنے قیام کو جاری رکھے گی، پاکستان اور دوست ملک مل کر امن اور کھیل کے فروغ کو یقینی بنائیں گے اور ہمارے دشمن اپنی ناکامی قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ثابت کیا ہے کہ دوستی سیاست سے اوپر ہے،پاکستان اور سری لنکا کی دوستی زندہ باد!۔