اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرین کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بحرین کے وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے …
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بحرین کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا ٹیلیفونک رابطہ،اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرین کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بحرین کے وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق بحرینی وزیر داخلہ نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ بحرین کے وزیرداخلہ نے پاکستان کے ساتھ بحرین کی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔








