اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیراہتمام دوسری ’’این پی ایف وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025‘‘ گجرات میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں پولیس افسران، تاجروں، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد نیشنل پولیس فائونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنا اور پولیس و کمیونٹی کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل …
نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیراہتمام دوسری ’’این پی ایف وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025 ‘‘ کا گجرات میں انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیراہتمام دوسری ’’این پی ایف وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025‘‘ گجرات میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں پولیس افسران، تاجروں، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد نیشنل پولیس فائونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنا اور پولیس و کمیونٹی کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فائونڈیشن سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں نیشنل پولیس فائونڈیشن کے زیراہتمام دوسری ’’این پی ایف وژن اینڈ پراگریس کانفرنس 2025‘‘ کاگجرات میں شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا ،جس میں پولیس افسران، تاجروں، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد نیشنل پولیس فائونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنا اور پولیس و کمیونٹی کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
کانفرنس کے دوران شرکا کو این پی ایف کے جدید ہائوسنگ پراجیکٹس، این ای ایس سکول سسٹم، ایگری بزنس کی مصنوعات، سکیورٹی سروسز اور پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیشنل پولیس فائونڈیشن کے تمام شعبہ جات کے متعلقہ افسران نے اپنے شعبوں میں جاری منصوبوں، مستقبل کی حکمت عملی اور عوامی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے دوران فائونڈیشن کی جانب سے جدید ہائوسنگ پراجیکٹس، تعلیمی منصوبوں، مالیاتی نظم و نسق میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری کے نئے طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ شرکا نے نیشنل پولیس فائونڈیشن کی کارکردگی، ترقیاتی وژن اور عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے اسے پولیس افسران، ملازمین اور شہریوں کے لئے امید کی نئی کرن قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ این پی ایف کی یہ کاوش نہ صرف ادارے کی ساکھ کو مضبوط بنا رہی ہے
بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مستحکم کر رہی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر ڈائریکٹر ہائوسنگ/ایڈمن سید علی محسن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالقیوم گوندل نے شرکا اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے کہا کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن اپنے وژن کے مطابق ایک محفوظ، خوشحال اور جدید پاکستان کے قیام کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔








