کابل ۔16نومبر (اے پی پی):افغانستان کے لغمان صوبے کے ضلع قرغئی میں اتوار کی صبح ایک سڑک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس نےبتایاکہ حادثہ اس ہائی وے پر پیش آیا جو کابل کو مشرقی صوبوں سے ملاتا ہے، حادثہ میں مسافر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے …
افغانستان ، ہائی وے حادثہ میں 6افرادجاں بحق ، 3 زخمی

مزید خبریں
کابل ۔16نومبر (اے پی پی):افغانستان کے لغمان صوبے کے ضلع قرغئی میں اتوار کی صبح ایک سڑک حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس نےبتایاکہ حادثہ اس ہائی وے پر پیش آیا جو کابل کو مشرقی صوبوں سے ملاتا ہے، حادثہ میں مسافر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں غیر محتاط ڈرائیونگ کو اس حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔








