79واں یومِ آزادی،عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن

79واں یومِ آزادی؛ عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن ہے،یومِ آزادی اپنے بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے عظیم سفر کو یاد کرنے کا دن ہے۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):79واں یومِ آزادی؛ عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن ہے،یومِ آزادی اپنے بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے عظیم سفر کو یاد کرنے کا دن ہے۔

یومِ آزادی پر پوری قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام اور تجدیدِ عہد پیش کر رہی ہے۔پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر نوجوانوں نےاپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہہر سال یومِ آزادی پر ہمارے چہرے بے مقصد نہیں چمکتے،ہم آزاد زمین کی آزاد فضاؤں میں پاکستان کا پرچم فخر سے لہراتے ہیں،ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے اسلاف کوجن کی لازوال قربانیوں نے ہمیں آزاد اور روشن پاکستان عطا کیا۔ نوجوانوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان ملا، ہم اسی عظیم جذبہ کے وارث ہیں ،اسی لیے ہم صرف آزادی نہیں مناتے بلکہ اسے آگے بھی بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل جتنی بھی بڑی ہو، ہر جیت کے سر کا تاج ہیں ہم،ہم پاکستان کا کل بھی ہیں اور اس دھرتی کا آج بھی ہیں۔قربانیوں کی یہ میراث سنبھالے، نوجوان نسل پاکستان کو مزید مضبوط اور روشن بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔