اقوام متحدہ ۔17نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے معاون سیکریٹری جنرل ٹوم فلیشر نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ شمالی دارفور کی ریاست میں واقع شہر الفاشر میں مکمل سکیورٹی ضمانتوں کے ساتھ ایک جائزہ ٹیم بھیجنے پر کام کر رہی ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے شمالی دارفور کے علاقوں کورما اور طویلہ کے دورے کے دوران بتائی، جہاں الفاشر سے بڑے پیمانے پر …
اقوامِ متحدہ کا الفاشر میں مکمل سکیورٹی ضمانتوں کے ساتھ جائزہ ٹیم بھیجنے پر غور

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔17نومبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے معاون سیکریٹری جنرل ٹوم فلیشر نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ شمالی دارفور کی ریاست میں واقع شہر الفاشر میں مکمل سکیورٹی ضمانتوں کے ساتھ ایک جائزہ ٹیم بھیجنے پر کام کر رہی ہے۔العربیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے شمالی دارفور کے علاقوں کورما اور طویلہ کے دورے کے دوران بتائی، جہاں الفاشر سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔
انھوں نے وہاں موجود کیمپوں میں حالات کا جائزہ لیا اور بے گھر افراد کی انسانی ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔گزشتہ اکتوبر کے آخر میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے 18 ماہ کے محاصرے کے بعد اس اسٹریٹجک شہر الفاشر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ اس دوران اجتماعی قتل و غارت اور جنسی تشدد کی متعدد رپورٹس سامنے آئیں۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے الفاشر سے بچ نکلنے والے لوگوں سے خوفناک واقعات کے بارے میں سُنا جو قبضے کے بعد پیش آئے۔”ایکس” پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طویلہ میں ان کی ملاقات ایسی خواتین سے ہوئی جنہوں نے الفاشر کے محاصرے کے بدترین خوفناک حالات برداشت کیے۔انہوں نے زور دیا کہ سوڈانی بے گھر خواتین کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی فوری طور پر ضروری ہے۔








