آسٹریلیا نے ترکیہ کی جانب سے آئندہ سال کے اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی پیشکش مسترد کر دی

سڈنی ۔17نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ترکیہ کی وہ پیشکش مسترد کر دی جس میں انقرہ نے آئندہ سال ہونے والا اقوامِ متحدہ کا موسمیاتی سربراہی اجلاس (کوپ 31) مشترکہ طور پر منعقد کرنے کی تجویز دی تھی۔ تاس کے مطابق کینبرا اس اجلاس کی میزبانی کے لیے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کو نامزد کر رہا ہے۔آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیسی نے کہا کہ نہیں، ہم مشترکہ میزبانی نہیں کریں …

سڈنی ۔17نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ترکیہ کی وہ پیشکش مسترد کر دی جس میں انقرہ نے آئندہ سال ہونے والا اقوامِ متحدہ کا موسمیاتی سربراہی اجلاس (کوپ 31) مشترکہ طور پر منعقد کرنے کی تجویز دی تھی۔ تاس کے مطابق کینبرا اس اجلاس کی میزبانی کے لیے آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کو نامزد کر رہا ہے۔آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیسی نے کہا کہ نہیں، ہم مشترکہ میزبانی نہیں کریں گے ۔

ان کے مطابق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے قواعد میں مشترکہ میزبانی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے کہا، “یہ کوئی آپشن نہیں، اور سب جانتے ہیں کہ یہ آپشن نہیں ہے، اسی لیے اسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں