تل ابیب ۔17نومبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بعد ان کی حکومت کے کئی وزرا نے بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی کھل کر مخالفت کر دی ہے ۔ان میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹرچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز شامل ہیں۔امریکا نے اس حوالے سے ایک قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس …
وزیراعظم نیتن یاہو کے بعد اسرائیلی وزرا کی بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت

مزید خبریں
تل ابیب ۔17نومبر (اے پی پی):اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بعد ان کی حکومت کے کئی وزرا نے بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی کھل کر مخالفت کر دی ہے ۔ان میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹرچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز شامل ہیں۔امریکا نے اس حوالے سے ایک قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی اسرائیلی وزیر اعظم پہلے ہی مخالفت کر چکے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق قرارداد کا یہ مسودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا تسلسل ہے، جس کے تحت تباہ حال غزہ میں ایک عبوری انتظامیہ اور عارضی بین الاقوامی سکیورٹی فورس کی منظوری دی جائے گی۔
سابق مسودوں کے برعکس موجودہ مسودے میں مستقبل میں ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل ہے جسے اسرائیلی حکومت سختی سے مسترد کرتی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیان کہ کسی بھی علاقے میں فلسطینی ریاست کی مخالفت کے حوالے سے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ان پر اتحادی جماعتوں کی جانب سے تنقید بھی بڑھ گئی ہے۔تنقید کرنے والوں میں دائیں بازو کے اسرائیلی رہنمان اور وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹر چ نے مغربی ممالک کی جانب سے حالیہ عرصہ کے دوران دنیا کے بعض ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مؤثر جواب نہ دینے پر بنجمن نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والوں کو فوراً ایک واضح اور ٹھوس جواب دیں تاکہ دنیا جان لے کہ ہماری سرزمین پر کبھی کوئی فلسطینی ریاست وجود میں نہیں آئے گی۔وزیراعظم نے جواباً کہا کہ انہیں کسی کی توثیق، ٹویٹس یا لیکچرز کی ضرورت نہیں۔ وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹزنے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کی پالیسی واضح ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو گی۔








