کانگو، تانبے کی کان میں پل منہدم ہو نے سے 32 افراد ہلاک

کنشاسا ۔17نومبر (اے پی پی):کانگو میں تانبے کی کان میں پل منہدم ہونے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق جنوبی صوبے لوآلابا کے وزیر داخلہ رائے کومبا میونڈے نے بتایا ہے کہ کالانڈو کان میں اس حادثے کے بعد اب تک 32 نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے کان میں کام پر پابندی کے …

کنشاسا ۔17نومبر (اے پی پی):کانگو میں تانبے کی کان میں پل منہدم ہونے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق جنوبی صوبے لوآلابا کے وزیر داخلہ رائے کومبا میونڈے نے بتایا ہے کہ کالانڈو کان میں اس حادثے کے بعد اب تک 32 نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے کان میں کام پر پابندی کے باوجود لوگ غیر قانونی طور پرکان کنی میں مصروف تھے ۔