ٹوکیو۔17نومبر (اے پی پی):جاپان کی معیشت کی شرح نمو میں رواں سال جولائی تا ستمبر سہ ماہی کے دوران 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے ایف پی کے مطابق پیر کو جاری تازہ سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جاپان کی معیشت پر امریکی درآمدی ٹیرف کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں اور وزیراعظم سانائے تکائیچی کی حکومت ایک بڑے معاشی پیکج کی تیاری میں مصروف ہے۔ …
جاپانی معیشت کی شرح نمو میں تین ماہ کے دوران 0.4 فیصد کمی

مزید خبریں
ٹوکیو۔17نومبر (اے پی پی):جاپان کی معیشت کی شرح نمو میں رواں سال جولائی تا ستمبر سہ ماہی کے دوران 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے ایف پی کے مطابق پیر کو جاری تازہ سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جاپان کی معیشت پر امریکی درآمدی ٹیرف کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں اور وزیراعظم سانائے تکائیچی کی حکومت ایک بڑے معاشی پیکج کی تیاری میں مصروف ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق سیزنلی ایڈجسٹڈ سہ ماہی شرح نمو ماہرین کی منفی 0.6 فیصد کی پیش گوئی سے بہتر رہی تاہم یہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے بعد پہلی بار ہے کہ ملک کی معیشت سکڑاؤ کا شکار ہوئی ہے جبکہ گزشتہ اپریل تا جون سہ ماہی میں ترقی کی شرح 0.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
کابینہ آفس کے مطابق کمزور رہائشی سرمایہ کاری بھی معاشی دباؤ کی ایک بڑی وجہ رہی۔امریکا کے ساتھ معاہدے کے تحت جاپانی مصنوعات پر مجوزہ 25 فیصد ٹیرف کم کر کے 15 فیصد کردیا گیا تاہم جاپانی گاڑیوں پر 27.5 فیصد ٹیرف برقرار رہا اور اسے کم کر کے 15 فیصد کرنے کا نفاذ ستمبر کے وسط میں شروع ہوا۔
ستمبر میں امریکا کو جاپانی گاڑیوں کی برآمدات مالیت کے لحاظ سے 24 فیصد کم ہوئیں جو ایک ایسے آٹوموٹو سیکٹر کے لیے بڑا دھچکا ہے جو ملک کی کل روزگار کا 8 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے۔








