سیئول۔17نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے معروف صنعتی گروپ سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سال میں 310 ارب ڈالر کی خطیر رقم سرمایہ کاری کرے گا جس کا زیادہ تر حصہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی جدید ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا، یہ فیصلہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور ٹیکنالوجیکل کی جدت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ …
سام سنگ کا 5 سال میں 310 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، نئی سیمی کنڈکٹر فیکٹری 2028 میں فعال ہوگی

مزید خبریں
سیئول۔17نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے معروف صنعتی گروپ سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سال میں 310 ارب ڈالر کی خطیر رقم سرمایہ کاری کرے گا جس کا زیادہ تر حصہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی جدید ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا، یہ فیصلہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور ٹیکنالوجیکل کی جدت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس سرمایہ کاری منصوبے میں ایک نئی سیمی کنڈکٹر فیکٹری کی تعمیر بھی شامل ہے جسے پیونگ ٹیک پلانٹ 5 کا نام دیا گیا ہے، یہ فیکٹری میموری چپ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔
سام سنگ کے مطابق مکمل آپریشنل ہونے کے بعد یہ پلانٹ نہ صرف عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ جنوبی کوریا کی مقامی چپ انڈسٹری کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ نئی فیکٹری کا پیداواری عمل سال 2028 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔








