بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سوشل میڈیا ریلز مقابلے کے فاتحین کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ سوشل میڈیا ریلز مقابلے کے فاتح طلباء و طالبات کے لئے نئے کیمپس میں پروقار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کی۔تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے پروٹوکول و پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد میں گریڈ ایک سے پانچ تک کے محنتی ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ سوشل میڈیا ریلز مقابلے کے فاتح طلباء و طالبات کے لئے نئے کیمپس میں پروقار ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کی۔تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے پروٹوکول و پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا۔ یہ مقابلہ صدر جامعہ کے وژن کے مطابق شروع کیا گیا جس کا مقصد یونیورسٹی کے گمنام ہیروز کی خدمات کو نمایاں کرنا تھا۔

فائنل مرحلے میں 14 منتخب ریلز میں سے تین کو نمایاں پوزیشنز سے نوازا گیا جبکہ ریلز میں شامل ملازمین کو بھی خصوصی اسناد دی گئیں۔ججز کے پینل میں سینئر صحافی فیاض محمود، شعبہ ابلاغیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قرۃ العین ملک، ڈاکٹر روح الامین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر انعام الحق شامل تھے۔ مشیر صدر جامعہ ڈاکٹر صالح سلیمان الغفیلی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔مقابلے میں سیدہ زینب تحسین اور ان کی ٹیم روبینہ ندیم و کرن اعوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزمل حسین، علی اصغر ہنجرا اور محمد ریحان نے دوسری جبکہ ثاقب عالم اور محمد فواد خان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے اپنے خطاب میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، جوش و جذبے اور مثبت طرزِ فکر کو سراہا۔ انہوں نے چیف آرگنائزر ڈاکٹر اسما منصور اور ان کی ٹیم، بشمول محمد نعمان اعوان اور شاہدہ خانم، کو شاندار انتظامات پر خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تقویٰ کو برتری کا اصل معیار قرار دیا ہے اور دنیاوی عہدے آخرت میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے حدیثِ نبویؐ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غریب لوگ ہی کثرت سے جنت میں داخل ہوں گے۔ صدر جامعہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے نزدیک عہدوں کی بجائے ٹیم ورک کی اہمیت زیادہ ہے اور وہ ایسی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے جو محنت، خدمت اور مثبت سوچ کو اجاگر کریں۔ تقریب کے اختتام پر صدر جامعہ نے پوزیشن ہولڈرز اور شریک طلبہ کو شیلڈز، اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔

 

مزید خبریں