اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فیڈیلیٹی نیشنل انفارمیشن سروسز کی جانب سے ٹوٹل سسٹم سروسز ایل ایل سی کو گلوبل پیمنٹ سے ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔منگل کے روز مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کےمطابق کمیشن کے جائزے کے مطابق فیڈیلیٹی نیشنل انفارمیشن سروسز پاکستان میں مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی معاونت کے لئے بینکنگ سافٹ ویئر اور ان سے …
مسابقتی کمیشن نے فیڈیلیٹی انفارمیشن سروسز کو ٹوٹل سسٹم سروسز کے حصول کی اجازت دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے فیڈیلیٹی نیشنل انفارمیشن سروسز کی جانب سے ٹوٹل سسٹم سروسز ایل ایل سی کو گلوبل پیمنٹ سے ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔منگل کے روز مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کےمطابق کمیشن کے جائزے کے مطابق فیڈیلیٹی نیشنل انفارمیشن سروسز پاکستان میں مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی معاونت کے لئے بینکنگ سافٹ ویئر اور ان سے منسلک سلوشن فراہم کرتی ہے جبکہ ٹوٹل سسٹم لمیٹڈ کارڈ پروسیسنگ سسٹمز فراہم کرتی ہے اور مقامی مارکیٹ میں صرف دو بینکوں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
دونوں کمپنیاں مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے کے مختلف حصوں میں کام کرتی ہیں اور ایک دوسرے کی مسابقتی حریف نہیں ہیں۔کمیشن کے جائزہ کے مطابق مجوزہ ایکوئزیشن سے اس شعبے کی مارکیٹ میں کمپٹیشن پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اسی بنیاد پر، کمپٹیشن کمیشن نے مرجو ریگولیشنز کے تحت اس ٹرانزیکشن کی منظوری دی۔








